منی لانڈرنگ کیس: حریم شاہ کوعدالت کا بڑا ریلیف

منی لانڈرنگ کیس: حریم شاہ کوعدالت کا بڑا ریلیف
منی لانڈرنگ کیس میں حریم شاہ کوعدالت نے بڑا ریلیف دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مشہور ٹک ٹاکر حریم شاہ ایف آئی اے کی تحقیقات میں گرفتاری سے بچنے کیلئے وطن واپسی پر عدالت پہنچ گئیں۔ سندھ ہائی کورٹ میں حریم شاہ کی جانب سے حفاظتی ضمانت کے لئے درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے 7 روز کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔ عدالت کی جانب سے حریم شاہ کو 25 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا گیا اور ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت بھی کی گئی۔ عدالت نے ایف آئی اے سے تعاون نہ کرنے پر زر ضمانت ضبط کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ حریم شاہ کے وکیل نے بتا دیا کہ حریم شاہ ایف آئی اے کے سامنے سرنڈر کرنا چاہتی ہیں اور ایف آئی اے کو حریم شاہ کی گرفتاری سے روکا جائے۔ درخواست میں کہا گیا کہ ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پر نوٹس جاری کیا تھا، ویڈیو میں حریم شاہ بڑی تعداد میں کرنسی نوٹ کے ساتھ نظر آرہی ہیں،مذاق میں بنائی گئی اس ویڈیو پر حریم شاہ معافی مانگ چکی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔