اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ کا افتتاح کرنے سے انکار کر دیا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ آج ڈیش بورڈ کا افتتاح نہیں کرسکتا،یہ مذاق ہورہاہے،یہ کیسا ڈیش بورڈ ہے؟۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ٹیم کی کاوشوں پر کوئی اعتراض نہیں، لیکن یہ ڈیش بورڈ وہ نہیں جو قوم چاہتی ہے،ڈیش بورڈ پر ریئل ٹائم اپ ڈیٹ کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے احسن اقبال سے کہا کہ کھربوں کا نقصان ہوگیا اور ہم ڈیش بورڈ بہتر نہیں کرسکے،ڈیش بورڈ پر بجلی، این ایچ اے اور بحالی کے دیگر منصوبوں کی رئیل ٹائم انفارمیشن ہونی چاہئے۔یہ ڈیش بورڈ تو اس معیار کا ہےہی نہیں جو ہمیں چاہیے۔ وفاقی وزیر امین الحق اور احسن اقبال وزیراعظم کو وضاحتیں دیتے رہے۔امین الحق نے کہا کہ معیار کو بہتر کرتےہیں۔وزیر اعظم نے وفاقی وزیر امین الحق سے سوال کیا کہ امین الحق صاحب اور کتنا ٹائم چاہئے آپ کو؟ جس پر امین الحق نے جواب دیا کہ میری گزارش یہ تھی کہ آپ آج اس کا افتتاح کر دیں ہم اس کو بہتر کر لیں گے۔ بعد ازاں وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈیش بورڈ میں بہتری کیلئے ایک ہفتے کا مزید وقت دے دیا۔