ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کیلئے خوشخبری
استنبول ( پبلک نیوز) ترکی جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ قرنطینہ قوانین کے حوالے سے ترکی پالیسی بدل دی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی نے پاکستانی شہریوں کے لیے قرنطینہ قوانین میں مزید نرمی کا اعلان کر دیا ہے۔ ترکی کی جانب سے کورونا ویکسین لگوانے والے پاکستانیوں کے لیے قرنطینہ کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ حکام نے اس حوالے سے اعلان کر دیا ہے۔ کہا گیا ہے کہ سیاحوں کو بک شدہ ہوٹلوں اور طلبہ و طالبات کو اپنی رہائش گاہ پر خود کو قرنطینہ کرنا ہو گا۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بحرین کی جانب سے پاکستان سفری پابندیوں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔