پبلک نیوز: شگر سے تعلق خاتون کوہ پیما آمنہ شگری نے 6400 میٹر بلند خوسر گنگ چوٹی سر کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آمنہ شگری نے 12 بج کر 15 منٹ پر خوسر گنگ کی چوٹی پر پاکستان کا سبز ہلالی پرچم لہرا دیا۔ خاتون کوہ پیما نے والد اور بھائی کے ہمراہ خوسر گنگ چوٹی سر کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ خیال رہے کہ آمنہ خان خوسرگنگ سرکرنے والی سب سے کم عمر کوہ پیما ہیں۔ آمنہ سے قبل شہروز کاشف نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرتے ہوئے کم عمر ترین کوہ پیما کا اعزاز اپنے نام کیا۔