لاہور ( پبلک نیوز) شہر کے مختلف علاقوں میں ممکنہ بارش کے پیش نظر ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ایمرجنسی واسا مراکز کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔ انھوں نے تمام محکموں کو فیلڈ میں رہنے کی ہدایات جاری کر دیں۔ انھوں نے تمام اے سیز کو نکاسی آب کے لیے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ انڈر پاسز پر عملہ تعینات کیا، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھا جائے۔ ڈسپوزل سٹیشنز مکمل فعال ہوں۔ ایل ڈبلیو ایم سی اور واسا بارش کے بعد سڑکوں پر کھڑے پانی کی فوری نکاسی کریں گے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کا کہنا تھا کہ بارشی سورنگ پوائنٹس پر تمام تر ضروری وسائل کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔ شہری بارش کے دوران بجلی کی تاروں، کھمبوں سے دور رہیں۔