دنیا کا معمر ترین شخص گھوڑا گاڑی ریس کا فاتح قرار

دنیا کا معمر ترین شخص گھوڑا گاڑی ریس کا فاتح قرار
ورجینیا (ویب ڈیسک) انسان جب ساٹھ سال کی عمر کا سنگ میل عبور کرتا ہے تو اس کو بزرگ تصور کیا جاتا ہے۔ لہذا بزرگ ہونے کے ناطے ان کو باقی ماندہ زندگی آرام اور سکون سے گزارنی چاہیے۔ یہاں تک کہ سیڑھیاں چڑھتے ہوئے بھی خیال کی ضرورت ہوتی ہے۔ مگر امریکہ میں 86 سالہ شخص نے گھوڑا گاڑی دوڑ کا مقابلہ جیت لیا ہے۔ ٹونی ڈینڈیو ایک ہفتہ قبل 86 سال کے ہوئے اور ٹھیک ایک ہفتے بعد نیو جرسی میں منعقد ہونے والے گھوڑا گاڑی کی ریس میں حصہ لینے پہنچ گئے۔ ریس میں حصہ لیتے ہوئے انھوں نے 86 سال کی عمر میں یہ مقابلہ جیتتے ہوئے عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ یہ ریکارڈ اس سے قبل جارج مک کینڈلیس کے پاس تھا جنھوں نے 1994 کا مقابلہ 83 سال کی عمر میں جیتا تھا۔ خیال رہے کہ یہ مقابلے امریکہ میں ہر سال منعقد کیے جاتے ہیں جن میں گھوڑے کے پیچھے چھوٹی سی گاڑی باندھی جاتی ہے جس میں صرف گھوڑا دوڑانے والا بیٹھ سکتا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔