نوکیا کا نیا ٹیبلیٹ اور 2 نئے فون متعارف

نوکیا کا نیا ٹیبلیٹ اور 2 نئے فون متعارف
فن لینڈ کی ٹیکنالوجی کمپنی نوکیا نے عرصے بعد صارفین کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک ٹیبلیٹ اور دو فون اور متعارف کرا دیئے ہیں۔ نوکیا ایکس 30 اس فون کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 15 ہزار روپے تک رکھی گئی ہے۔ فون کے فرنٹ پر 16 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے اور اسے 4200 ایم اے ایچ بیٹری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے بیک پر دو کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا جب کہ دوسرا کیمرا 13 میگا پکسل ہے۔ فائیو جی سپورٹ کے حامل اس موبائل کی اسکرین 3۔6 انچ ہے اور اسے 6 اور 8 جی بی ریم کے ساتھ دو مختلف ماڈیولز میں پیش کیا گیا ہے۔ کمپنی کے اس فون کو اب تک کا سب سے بہترین فون قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ یہ فون کمپنی کا پہلا ایکو فرینڈلی فون بھی ہے۔ نوکیا سی 31 کمپنی نے اس فون کی پاکستانی قیمت 28 ہزار روپے سے زائد رکھی ہے۔ کمپنی کے دیگر فونز کی طرح اس فون کی باڈی بھی میٹل اور المونیم کی دی گئی ہے اور اس میں 5050 ایم اے ایچ کی بیٹری دی گئی ہے۔ فون کے بیک پر 13 اور دو دومیگا پکسل کے دو میکرو اور زوم کیمرے دیے گئے ہیں جب کہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا دیا گیا ہے، جسے صارفین فنگر پرنٹ سینسر اور چہرے کی شناخت کے لیے بھی استعمال کر سکتے ہیں۔ اس فون کو 4 جی بی ریم اور 64 اور 128 جی بی میموری کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے اور اس میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے۔ نوکیا سی 31 کو 7۔6 انچ اسکرین اور تین بیک کیمروں کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ اسے نوکیا کا اب تک کا سب سے کم بجٹ کا معیاری فون قرار دیا جا رہا ہے۔ نوکیا ٹیبلیٹ نوکیا ٹیبلیٹ میں اینڈرائڈ 12 کا آپریٹنگ سسٹم دیا گیا ہے اور اسے 4 جی بی ریم اور 128 جی بی میموری کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔ 10 انچ سے زائد اسکرین کے حامل ٹیبلیٹ میں 8 میگا پکسل کا فرنٹ اور اتنا ہی بیک کیمرا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔