ایک ہی ڈیوائس میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنیکا فیچر صارفین کیلئے پیش

ایک ہی ڈیوائس میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس استعمال کرنیکا فیچر صارفین کیلئے پیش
لاہور: (ویب ڈیسک) واٹس ایپ نے ایک ہی ڈیوائس میں کئی اکاؤنٹس استعمال کرنے کا فیچر صارفین کیلئے پیش کردیا۔ فی الحال صارفین ایک ڈیوائس میں صرف ایک ہی واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کر سکتے ہیں۔اگر انہوں نے ایک ڈیوائس میں 2 واٹس ایپ اکاؤنٹ استعمال کرنے ہوں تو اس کیلئے ایپ کی دوسری کاپی بنانا پڑتی ہے جو تھوڑا مشکل ہے۔ خیال رہے کہ اگست 2023 میں کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے بیٹا (beta) ورژن میں ملٹی اکاؤنٹ سپورٹ فیچر متعارف کرانے کا عندیہ دیا گیا تھا۔ WABetaInfo کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز کیلئے نئے بیٹا ورژن میں محدود صارفین کے لیے اس فیچر کو نئے یوزر انٹرفیس کے ساتھ متعارف کروایا گیا ہے۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین ایک ہی فون میں کئی واٹس ایپ اکاؤنٹس پر لاگ ان ہو سکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کیلئے صارفین واٹس کے سیٹنگز مینیو میں اپنے نام کے آگے بنے ڈاؤن ایرو پر کلک کریں گے جس سے وہ اپنے مختلف اکاؤنٹس پر سوئچ کر سکیں گے یا نئے اکاؤنٹس کو ایڈ کر سکیں گے۔ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں موجود ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ یہ فیچر کب تک تمام صارفین کو دستیاب ہوسکے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔