مہلک کرونا وبا ایک روز میں مزید 81 زندگیاں نگل گئی، 24 گھںٹوں میں 5 ہزار 20 نئے کیسز رپورٹ،، ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ صفر دو فیصد رہی، ایکٹو کیسز کی تعداد 60 ہزار 72 ہو گئی، 3 ہزار 578 مریضوں کی حالت تشویشناک۔۔۔۔کرونا کے باعث رمضان کے دوران مساجد میں اعتکاف، سحری اور افطاری پر پابندی، سڑکوں اور فٹ پاتھ پر نماز پڑھنے بھی ممنوع ہوگا۔ نمازی حضرات گھر سے وضو کر کے ماسک پہن کر جائیں، صف بندی کے دوران نمازیوں کے مابین 6 فٹ فاصلہ ضروری، این سی او سی نے رمضان المبارک کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں، مساجد اور امام بارگاہوں کی انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایتپنجاب میں اِن ہاؤس تبدیلی، شہباز شریف نے حمزہ کو انتظار کا مشورہ دیدیا، حمزہ شہباز کی کوٹ لکھپت جیل میں شہبازشریف سے ملاقات، کہا ان ہاوس تبدیلی کا مناسب وقت پر فیصلہ کریں گے۔ شہباز شریف نے حمزہ کو جارحانہ کی بجائے مصالحانہ پالیسی جاری رکھنے کی بھی ہدایت کر دین لیگ حوصلہ رکھے، ہر وقت آر یا پار کی سیاست نہیں چل سکتی، بلاول بھٹو کی پریس کانفرنس، کہا گیلانی کی جیت عمران خان کی طرح کچھ لیگی دوستوں کو بھی ہضم نہیں ہوئی، نادان دوست کو جواب دینا ہم بھی جانتے ہیں مگر خاموش ہیں، آئندہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز سے رابطے رکھیں گے۔احسن اقبال کہتے ہیں حمزہ کا نام لینا چالاکی ہے، بلاول بھٹو پارٹی چیئرمین ضرور ہیں لیکن ابھی سیاست سیکھیں۔ گول کرنے کا وقت آیا پیپلز پارٹی نے حکومت سے ہاتھ ملالیا، کہا نوازشریف اسمبلی میں ہیں نہ کسی عہدے پر،ان کو استعفوں کے ساتھ نتھی کرنا درست نہیں