وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا، ذرائع

وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا، ذرائع
اسلام آباد: وفاقی کابینہ کی جانب سے سپریم کورٹ آف پاکستان کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا گیا ۔ وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، کابینہ اجلاس میں سیاسی و قانونی امور پر بحث کا آغازہوا تو سیکرٹری سمیت تمام سرکاری افسران کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیرقانون اعظم نزیر تارڑ کی کابینہ کو سپریم کورٹ کے فیصلے اور قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے فیصلہ کے تناظر میں مختلف آئینی و قانونی آپشنز پر غور کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے الیکشن سے متعلق فیصلے کو مسترد کردیا، کابینہ کے فیصلہ کے باوجود رجسٹرار سپریم کورٹ کی جانب سے چارج نہ چھوڑنے کا معاملہ بھی زیرغور آیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اراکین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ قابل عمل نہیں ، آئین اور قانون سے انحراف کرکے یہ فیصلہ دیا گیا، حکمران جماعت کے وکلا کو سنا تک نہیں گیا، اس معاملے کو پارلیمنٹ سمیت تمام متعلقہ فورمز پر اٹھائیں گے ۔ کابینہ اجلاس میں آئینی اور قانونی امور میں مختلف آپشنز پر غور کیا گیا، وفاقی کابینہ نے سپریم کورٹ کے اقلیتی بنچ کے فیصلے پر اظہار تشویش کیا گیا۔ وزیر قانون کی جانب سے فیصلے پر بریفنگ کے بعد حکومت نئی حکمت عملی بنائے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔