اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا، 20 اپریل تک ضمانت منظور 

اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا، 20 اپریل تک ضمانت منظور 
کیپشن: Muhammad Azam Khan Swati
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک : اعظم سواتی کے خلاف ایف آئی اے کے دو مقدمات کا معاملہ، اعظم سواتی نے عدالت کے سامنے سرنڈر کر دیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت ڈیوٹی جج رخشندہ شاہین نے کی۔ اعظم سواتی نے درخواست ضمانت قبل از گرفتاری دائر کر دی۔ 

اعظم سواتی کے وکیل علی بحاری  کے ہمراہ سپیشل جج سنٹرل عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے اعظم سواتی کی عبوری ضمانت 20 اپریل تک منظور کر لی ہے۔ 

ان کے خلاف ایف آئی اے میں دو اور انسداد دہشتگری عدالت میں ایک مقدمہ درج ہے۔  

واضح رہے کہ اعظم سواتی کے متنازعہ  ٹویٹس اور جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے۔