ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری سے پاکستان میں چین کے سفیر چیانگ زئے دونگ کی ملاقات ، ملاقات میں دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے انسداد دہشت گردی تعاون اور انٹیلی جنس شیئرنگ بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت اور چینی سفیر کا ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں صدر مملکت کا کہناتھا کہ پاکستان مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے اپنے چینی بھائیوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کے لئے تمام ضروری اقدامات کرے گا۔
علاوہ ازیں صدر مملکت آصف علی زرداری سےچیف آف ائیر سٹاف ظہیر احمد بابرسندھو سے ملاقات بھی کیا جس میں صدر مملکت سے چیف اف ائیر سٹاف نے سکیورٹی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔