ویب ڈیسک: کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ملا جلا رجحان ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا، 279 روپے 77 پیسے کا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے تیسرے روز امریکی ڈالر کی کی قدرمیں معمولی کمی واقع ہوئی ہے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 21 پیسے سستا ہونے پر 279 روپے 77 پیسے کا ہو گیا، گذشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 279 روپے 98 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 1 پیسہ مہنگا ہونے سے 277 روپے 93 پیسے کا ہو گیا جبکہ گذشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔
یورو کی قیمت 301 روپے 84 پیسے، برطانوی پاونڈ کی قدر 352 روپے 44 پیسے، اماراتی درہم 76 روپے 4 پیسے کااور سعودی ریال 73 روپے 98 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔