امتحانی مراکز، محکمہ ہائرایجوکیشن نے نئے ایس او پیز جاری کردیے

امتحانی مراکز، محکمہ ہائرایجوکیشن نے نئے ایس او پیز جاری کردیے
کیپشن: HEC
سورس: web desk

ویب ڈیسک:بورڈکےامتحانات اورپرچےلیک ہونےکا معاملہ، محکمہ ہائرایجوکیشن نےرپورٹ حکومت کوپیش کردی۔ 

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائرایجوکیشن نےامتحانی مراکزپرنئےایس اوپیزبھی پیش کئے، جن کےتحت امتحانی سنٹرزمیں عملےکی تعیناتی سےپہلےسپیشل برانچ سےکلیئرنس ہوگی۔

پرائیویٹ نگران عملے کی امتحانی مراکزمیں تعیناتی پرپابندی ہوگی، ریٹائرڈاساتذہ کی امتحانی مراکزمیں خدمات لی جائیں گی۔ بڑی سرکاری عمارتوں کےہالزکوامتحانی سنٹرز کے لئے استعمال کیاجائےگا، جگہ نہ ہونےپرپرائیویٹ شادی ہالزاورمارکیزکوبھی استعمال کیاجائےگا۔

 سکروٹنی میں کلیئرنس نہ ملنےپراساتذہ کوبلیک لسٹ کیا جائےگا،امتحانی سنٹرزکےدوران غیرحاضرہونےپراساتذہ کوموقع پرسزاسنائی جائے گی۔ ہر 2روز بعد عملے کی ری شفلنگ کی جائے گی۔ 

Watch Live Public News