ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی نیزہ باز ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے

ٹوکیو اولمپکس: پاکستانی نیزہ باز ارشد ندیم فائنل میں پہنچ گئے
ٹوکیو ( ویب ڈیسک ) ٹوکیو المپکس میں پاکستانی نیزہ بازارشد ندیم نے پاکستان کا نام روشن کر دیا، نیزہ بازی کے فائنل کیلئے خود کو اہل ثابت کردیا، ارشد ندیم نے دوسری کوشش میں 85.8میٹر کی تھرو کی جبکہ فائنل تک رسائی حاصل کرنے کیلئے 83.5 میٹر کی تھرو درکار تھی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سپوت ارشد ندیم جو ٹوکیو اولمپکس میں نیزہ بازی کے کھیلوں میں وطن عزیز کی نمائندگی کر رہے ہیں انہوں نے پاکستان کا دنیا پوری دنیا میں روشن کر دیا ہے جب انہوں نے ایک شاندار تھرو کر کے فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے۔ ارشد ندیم کی کارکردگی کو دیکھتے ہوئے یہ امید پیدا ہوگئی ہے کہ وہ پاکستان میں گولڈ میڈل لا ئیں گے۔ جیولین تھرو کیلئےارشد ندیم کو 83.5 میٹر کی تھرو کرنا تھی جبکہ انہوں نے حیران کن طور پر شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 85.8 میٹر کی تھرو کر کے سب کو حیران کر دیا۔ جیولین تھرو کا فائنل 7 اگست کو ہو گا۔

Watch Live Public News