یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر ایشیاء خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور ( پبلک نیوز) گھی اور کوکنگ آئل سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ۔ مختلف برانڈز کے کوکنگ آئل 46 روپے تک فی لیٹر مہنگے۔ تفصیلات کے مطابق گھی کی قیمت میں 34 روپے تک فی کلو کا اضافہ کردیا گیا۔ بچوں کا خشک دودھ 10 سے 40 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ شیمپو کے بوتل کی قیمت 4 سے 20 روپے تک بڑھادی گئی۔ کپڑے دھونے کا سرف 6 سے 45 روپے تک مہنگا کردیا گیا۔ نہانے کے صابن کی قیمت میں 3 سے 7 روپے تک کا اضافہ کیا گیا۔ قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری ہوگا۔ گذشتہ ہفتے سبسڈی کے تحت ملنے والی تین اشیاء مہنگی کی گئی تھیں۔ یوٹیلیٹی اسٹورز پر سبسڈی والا گھی ،چینی اور آٹا مہنگا کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔