پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان، ریڈ زون سیل

پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کا اعلان، ریڈ زون سیل
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی جانب سے آج الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے اعلان کے بعد ضلعی انتظامیہ نے ریڈ زون سیل کر کے داخلی راستوں پر کنٹینرز کھڑے کردیے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ریڈ زون میں داخلے کے لیے صرف مارگلہ روڈ کھلا رہے گا ۔ادھر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کی الیکشن کمیشن کیخلاف مؤثر مگر پرامن احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔ کارکن نادرا چوک میں جمع ہوں گے اور الیکشن کمیشن کیخلاف پرامن احتجاج کریں گے ۔ مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نادرا چوک میں پرامن مظاہرین سے مخاطب ہوں گے ، نادرا چوک میں احتجاج کے بعد تحریک انصاف کے مرکزی قائدین کا نمائندہ وفد الیکشن کمیشن جائے گا ۔ اسد عمر کی قیادت میں وفد کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کیخلاف اپنا باضابطہ احتجاج ریکارڈ کروائے گا ۔ تحریک انصاف اسلام آباد ،دیگر تنظیموں اور شعبہ جات نے تیاریاں مکمل کرلیں ہیں۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ خواتین اور فیملیز کی بڑی تعداد بھی پر امن احتجاج کا حصہ ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔