'کارکنان الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیلئے F9 پارک میں جمع ہوں'

'کارکنان الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج کیلئے F9 پارک میں جمع ہوں'
اسلام آباد: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ میری اپنے تمام لوگوں کو ہدایت ہے کہ وہ آج شام 6 بجے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کیخلاف پرامن احتجاج کیلئے ایف نائن پارک میں جمع ہوں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ ' پوری ریاستی مشینری اور الیکشن کمیشن کی شرانگیزیوں کے باوجود پنجاب کےضمنی انتخابات میں نون لیگ کی شکست کےبعد چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امپورٹڈ حکومت کے ساتھ مل کر تحریک انصاف کیخلاف ٹیکنیکل ناک آؤٹ کی سازش رچائی ہے۔' عمران خان نے لکھا کہ ' اب عام انتخابات میں پوری پی ڈی ایم کے اسی انجام کے امکانات نے انہیں خوف میں مبتلا کررکھا ہے،میری اپنے تمام لوگوں کو ہدایت ہے کہ وہ آج شام 6 بجے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کیخلاف پرامن احتجاج کیلئے ایف نائن پارک میں جمع ہوں۔' انہوں نے مزید کہا کہ ' میں اس اجتماع سے شام سات اور ساڑھے سات بجے کے درمیان مخاطب ہوں گا۔ '

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔