سعودی عرب : 110 سالہ معمر خاتون نے پڑھائی مکمل کرنے کیلئے سکول میں داخلہ لے لیا

سعودی عرب : 110 سالہ معمر خاتون نے پڑھائی مکمل کرنے کیلئے سکول میں داخلہ لے لیا
ریاض : سعودی عرب میں 110 سالہ معمر خاتون نے پڑھائی کو مکمل کرنے کے لیے سکول میں داخلہ لے لیا۔ نودا القحطانی نے ناخواندگی کے خاتمے کے لیے حکومت کے موسم گرما کے پروگرام میں شمولیت اختیار کی۔ سعودی عرب کی خاتون نودہ القحطانی اب قرآن پاک پڑھ سکتی ہیں اور وہ ناخواندگی کے خاتمے کے لیے ملک کے پروگرام پر اظہار تشکر کرتی ہیں۔ سعودی عرب کی وزارت تعلیم کی جانب سے سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں القحطانی حکومت کا اس موقع پر شکریہ ادا کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں جس نے انہیں لکھنا پڑھنا سیکھنے میں مدد کی۔ وزارت کے مطابق، القحطانی، جو الاموا کے علاقے الرحوا میں رہتی ہیں،انہوں نے ناخواندگی کے خاتمے کے لیے حکومت کے موسم گرما کے پروگرام میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔ وزارت نے 110 سالہ خاتون کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اس کی سرشار کوششوں کے نتائج ثمر آور ہوئے۔ مقامی میڈیا نے ان کے بیٹے کے حوالے سے بتایا کہ ان کی والدہ نے تعلیم حاصل کرنے کے لیے سمر پروگرام میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا اور اب وہ قرآن پاک پڑھنے اور لکھنے کے قابل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ اس موقع پر حکومت کی تعریف کرتی ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔