انگلینڈ کےکرکٹر ایلکس ہیلز نے کرکٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ ایلکس ہیلز کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کافیصلہ کر لیاہے،تینوں فارمیٹ کے 156 میچوں میں ملک کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات ہے، دنیا بھر میں فرنچائز کرکٹ بدستور کھیلتارہوں گا۔ ایلکس ہیلز نے کہا ہے کہ مجھےاس بات کی خوشی کہ انگلینڈ کےلئےمیرا آخری میچ ورلڈکپ فائنل جیتنا تھا۔ خیال رہے کہ ایلکس ہیلز نے 11 ٹیسٹ،70 ایک روزہ اور 75 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے۔ ایلکس ہیلز نے کرکٹ لیگز کی خاطر انگلینڈ کرکٹ بورڈ کا سنٹرل کانٹریکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔