کراچی : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے بھی آگے چلا جائے۔ سیاسی خوابوں کیلئے مشہور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما و مشیر زراعت منظوروسان نے کہا ے کہ موجودہ حکومت بدھ کو ختم ہو جائے گی، خیریت نظر نہیں آ رہی، گڑبڑ ہوتی دیکھ رہا ہوں، کچھ بھی ہو سکتا ہے، نگران حکومت کا کام الیکشن کرانا ہے، ان کو کوئی اور بھی ذمہ داری مل سکتی ہے۔ منظوروسان نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ نگران سیٹ اپ فروری 2024 سے بھی آگے چلا جائے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بھی مسائل میں ہیں اور ملک بھی۔انہوں نے کہا کہ سیکریٹ ایکٹ عوام کے مفاد میں نہیں ہے، ایسا بل نہیں ہونا چاہیے جس سے عوام متاثر ہو۔ پی پی رہنما منظور وسان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لئے خواب اچھا ہے باقی عوام کےلئے بہتر نظر نہیں آ رہا، سندھ اور پنجاب کے دیگر پارٹیوں کے لوگ پیپلزپارٹی میں آئیں گے، گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس ٹوٹ چکا ہے.