راہیں جدا؛ ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیان پر عمربٹ کا ردعمل آگیا

راہیں جدا؛ ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیان پر عمربٹ کا ردعمل آگیا
کیپشن: jannat mirza & umer butt
سورس: web desk

ویب ڈیسک:ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی قیاس آرائیوں پر معروف ٹک ٹاکر جنت مرزا کے بیان کے بعد ٹک ٹاکر عمر بٹ بھی خاموش نہ رہے اور منگنی ٹوٹنے اور جنت مرزا سے تعلقات خراب ہونے کی وجہ بیان کردی.

عُمر بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر موجود اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر خصوصی اسٹوری شیئر کی جس میں اُنہوں نے کسی کا نام لیے بغیر جواب دے کرسب کی توجہ حاصل کرلی۔

عمر بٹ نےلکھا کہ،’میرے والدین نے میری بہتر پرورش کی ہے اس لیے میں کسی کے بارے میں بات نہیں کرتا۔’ عمر بٹ نے جنت مرزا کا نام لیے بنا ان پر سستی شہرت حاصل کرنے کا الزام لگایا اور مزید لکھا کہ،’مجھے سستی توجہ حاصل کرنے کا شوق نہیں ہے اس لیے اللہ آپکو خوش رکھے۔‘

یاد رہے کہ ٹک ٹاکر   جنت مرزا اور عمر بٹ کی کہانی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں، ٹک ٹاک ویڈیوز کے بعد دوستی اور پھر محبت کے رشتے میں بندھنے کے بعد دونوں خاندانوں کی رضامندی سے بات پکی ہونا جہاں سب کی توجہ کا مرکز بنا وہیں چند ہی عرصے میں دونوں کا اپنی اپنی راہیں جدا کرلینا بھی کسی بڑے تنازع سے کم ثابت نہ ہوا۔

عمر بٹ سے منگنی ختم کرنے کے بعد جنت مرزا نے یہ کہہ کر اس رشتے کو ختم کردیا کہ’ہم نے ایک دوسرے سے وعدہ کیا تھا لیکن سب ضائع ہوگیا کیوں کہ وہ دوسری خواتین کی جانب سے ملنے والی توجہ کا عادی ہوگیا تھا‘۔

نجی پوڈکاسٹ میں عمر بٹ سے تعلق ختم کرنے پر جنت مرزا کا کہنا تھا کہ  ’بریک اپ کیلئے تیار نہیں تھی لیکن ایک بات کی خوشی ہے کہ نکاح کے بعد اگر یہ رشتہ ختم ہوتا تو زیادہ تکلیف ہوتی۔

’عمر بٹ سے رشتہ ختم کرنے کا فیصلہ جلد بازی کا نہیں تھا، 2 سال تک اس بارے میں سوچا اور اس فیصلے پر پہنچی کہ میں ایسے رشتے میں نہیں گزارا کر سکتی۔

Watch Live Public News