ریلوے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے غیر قانونی طور پر رقم منتقل ہونے کا انکشاف

ریلوے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے غیر قانونی طور پر رقم منتقل ہونے کا انکشاف
سورس: Google

ویب ڈیسک: ریلوے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام سے غیر قانونی طور پر رقم منتقل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

آڈٹ رپورٹ نے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز کی غیر قانونی منتقلی کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ رپورٹ کے مطابق رقم کی متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر ریونیو اور ڈپازٹ اکاونٹ کو منتقل کیئے گئے، ریویو اکاونٹ میں 64 کروڑ، 21 لاکھ 66 ہزار 121 روپے منتقل ہوئے۔ڈپازٹ اکاونٹ میں 50 کروڑ روپے کی رقم منتقل کی گئی۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ رقم 6 جولائی 2022 سے 23 مئی 2023 کے دوران منتقل کی گئی، 14 نومبر 2023 کو انتظامیہ نے میٹینگ کے دوران اس معاملے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، انتظامیہ نے ڈائریکٹر جنرل پلاننگ کو رقم منتقلی کے عمل کو روکنے کی ہدایت کی تھی۔ 

رپورٹ  میں مزید بتایا گیا کہ وزرات خزانہ کی منظوری کے بغیر رقم سرمایہ کاری یا کسی عوامی اکاونٹ میں جمع نہیں ہو سکتی، ریلوے کے پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے لیے رقم صدر پاکستان کی منظوری سے فراہم کی گئی تھی، پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز کو دوسرے مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام کے فنڈز کو کسی اور مقاصد میں استعمال کرنا غیر قانونی ہے۔

Watch Live Public News