ایشون کا آئوٹ ماننے سے انکار، ریویو مانگنا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا

ایشون کا آئوٹ ماننے سے انکار، ریویو مانگنا سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے جا رہے ٹیسٹ میچ میں دلچسپ صورتحال دیکھنے میں آئی جب روی چندرن ایشون کلین بولڈ ہونے کے باوجود وکٹ پر کھڑے رہے اور ایمپائر سے ریویو مانگ لیا۔ سوشل میڈیا صارفین اس حرکت پر ان کا خوب مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہ دلچسپ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نیوزی لینڈ کے سپنر اعجاز پٹیل نے اپنے سامنے موجود بلے باز روی چندرن ایشون کو ایسی خوبصورت گیند کرائی جسے وہ سمجھ ہی نہ سکے اور ہکا بکا رہ گئے۔ انھیں پتا ہی نہیں چلا کہ مڈل سٹمپ پر پڑنے والی گیند باہر نکل کر اتنا ٹرن ہوگئی کہ ان کی وکٹیں اڑا دے گی۔ بائیں ہاتھ سے بائولنگ کرنے والے کیوی سپنر اعجاز پٹیل رائونڈ دا وکٹ گیند کرنے آئے۔ ان کی فل لینتھ بال مڈل اور لیگ سٹمپ کے بیچوں بیچ گری۔ انڈین کھلاڑی روی چندرن کو آگے بڑھ کر اسے دفاعی انداز میں کھیلنے کی کوشش کرنا پڑی جو بے سود رہی۔ کیوی بائولر کی گیند اتنی تیز رفتاری سے گھومی کہ روی ایشون چندرن کو پتا ہی نہ چلا کہ ان کے ساتھ کیا ہاتھ ہو گیا ہے۔ وکٹیں اڑیں تو ساری نیوزی لینڈ ٹیم خوشی سے جھومنے لگی لیکن انڈین کھلاڑی حواس باختہ انداز میں انھیں دیکھنے لگے۔ اس پر انھیں کچھ نہ سوجھا تو ایمپائر سے ریویو لے لیا۔ تاہم ایمپائر اس معاملے میں کیا کرتا، اس نے بھی اپنی انگلی اٹھا کر روی چندرن کو بتایا کہ جناب آپ کلین بولڈ ہو گئے ہیں۔ یوں انڈین کھلاڑی اپنا افسردہ چہرہ لے کر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔ سوشل میڈیا صارفین ایشون کی اس حرکت پر انھیں خوب لتاڑ رہے ہیں۔ ان کا مذاق بننا شروع ہو چکا ہے۔ https://twitter.com/stehoare/status/1467036283734265861?s=20 خیال رہے کہ کیوی بائولر اعجاز پٹیل کا بھارت کیخلاف ٹیسٹ میچ میں جادو سر چڑھ کر بول رہا ہے۔ انہوں نے پہلی اننگ میں 10 وکٹیں حاصل کرکے ریکارڈ بنا دیا ہے.

Watch Live Public News