’افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو معاشی بحران آسکتا ہے‘

’افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو معاشی بحران آسکتا ہے‘
اسلام آباد ( پبلک نیوز) شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ افغانستا ن پر بروقت توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے گا۔ افغانستان کے اثاثے منجمد رہے تو معاشی بحران آ سکتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی آدھی آبادی خوراک کی کمی کا شکار ہو سکتی ہے۔ افغانستان کے معاملات سے متعلق ہمارے تحفظات ہیں۔ 19 دسمبر کو اسلام آباد میں افغانستا ن کی صورتحال پر اجلاس ہو رہا ہے۔ او آئی سی کا اجلاس 41سال بعد ہو رہاہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ او آئی سی اجلاس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔ دنیا کو افغانستان کے مسئلے پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔ خواہش ہے اجلاس میں افغانستان کا وفد بھی شامل ہو۔ بھارت نے پاکستان کے خلاف منظم مہم چلائی۔ سیالکوٹ کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئی ایس پی آر کی سیالکوٹ واقعہ پر مذمت آئی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی سیالکوٹ واقعہ کی انکوائری کا حکم دیا۔ سیالکوٹ واقعہ انتہائی افسوسناک اور باعث ندامت ہے۔ واقعہ سے ہمارے تعلقات متاثر نہیں ہوئے۔ متاثرہ فیملی جیسا چاہے گی ویسا ہی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے سیالکوٹ واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ سیالکوٹ واقعہ کے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعظم خود سیالکوٹ واقعہ کی تحقیقات کی نگرانی کر رہے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔