بھارت میں اومی کرون کے مریض بڑھنے لگے

بھارت میں اومی کرون کے مریض بڑھنے لگے
پبلک نیوز (ویب ڈیسک )بھارت میں رواں برس کورونا وائرس نے جو تباہی مچائی اس نے ملکی معیشت اور انتظامی معاملات کو خاصہ نقصان پہنچایا۔ کورونا وبا کچھ ٹھنڈی پڑی تھی کہ نئے ویرینٹ نے انٹری مار دی۔ اومیکرون نامی اس ویرینٹ کے مریض چار تک پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے اہم خبر یہ ہے کہ جنوبی افریقہ سے بھارت کے لیے سفر کرنے والے مسافر متحدہ عرب امارات کے راستے وہاں پہنچا جو اومی کرون میں مبتلا نکلا۔ اس نئے مریض کے سامنے آنے پر بھارت میں نئے ویرینٹ کے مریضوں کی تعداد چار بتائی جا رہی ہے۔ یہ شہری بھارت کی ریاست مہاراشٹرا سے تعلق رکھتا ہے جو جنوبی افریقہ میں تھا اور وہاں سے دبئی کے رستے پہلے دہلی اور بعد ازاں ممبئی آیا جہاں پہنچنے پر ٹیسٹ کے دوران سامنے آیا کہ وہ اومی کرونا کا شکار ہے۔ وزیر صحت کے مطابق مسافر میں علامات نہیں تھیں اور اس نے ویکسین بھی نہیں لگوا رکھی تھی۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔