پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے مقبول اداکارعمران اشرف کی سابقہ اہلیہ کرن اشفاق حسین ڈار دوسری باررشتہ ازدواج میں بندھ گئیں۔ کرن اشفاق حسین نے گذشتہ روزصوبہ پنجاب میں پاکستان پیپلز پارٹی کی نمائندگی کرنے والے نوجوان سیاسی رہنما حمزہ علی چوہدری سے دوسری شادی کی۔
نکاح کی تقریب لاہورمیں منعقد کی گئی تھی جہاں جوڑے کے قریبی دوستوں اور اہلِ خانہ نے شرکت کی تھی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرتقریب سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں.
دولہا اور دُلہن دونوں نے اس خاص موقع پر سفید رنگ کے ملبوسات کا انتخاب کیا۔ یاد رہے
عمران اشرف اور
کرن اشفاق کی شادی 2018 میں ہوئی تھی۔ 2022 میں دونوں نے اپنی راہیں جدا کرلی تھیں، جس کا باضابطہ اعلان
کرن اشفاق نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کیا تھا۔
کرن اشفاق حسین ڈار کے شوہر حمزہ علی چوہدری پیشے کے اعتبار سے ایک کارپوریٹ وکیل اور نوجوان سیاست دان ہیں۔ حمزہ علی چوہدری سابق پاکستانی کرکٹر بھی رہ چکے ہیں۔