ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات

ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات
کیپشن: ہم نے سب کچھ کھو دیا! نادیہ حسین کے گھر چوری کی واردات

ویب ڈیسک: معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ، بیوٹیشن اور کامیاب کاروباری خاتون نادیہ حسین کے گھر سے چور قیمتی سامان چرا کر فرار ہوگئے۔ 

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی ماڈل، اداکارہ و بیوٹیشن نادیہ حسین نے حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ امریکہ میں ان کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی، جس میں ان کا قیمتی سامان چرا لیا گیا۔ 

اداکارہ نے بتایا کہ ان کے کمرے میں کیمرے نہیں تھے۔ اس لیے چور آرام سے فرار ہو گیا کیونکہ وہ اس وقت امریکا میں نہیں تھیں۔ ان کے شوہر نے انہیں فون پر اس واقعے کی اطلاع دی، جس پر انہیں حیرانی ہوئی۔

Watch Live Public News