مقبوضہ مغربی کنارے میں سابقہ قیدیوں سمیت 60 فلسطینی گرفتار

مقبوضہ مغربی کنارے میں سابقہ قیدیوں سمیت 60 فلسطینی گرفتار
فلسطین : مقبوضہ مغربی کنارے میں کم از کم 60 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ مقبوضہ مغربی کنارے سے رات اور آج صبح اسرائیلی فوج کے چھاپوں میں سابق قیدیوں سمیت کم از کم 60 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ فلسطینی قیدیوں کے کلب نے ایک بیان میں کہا کہ کچھ گرفتاریوں کو بیت لحم کے دھیشیہ کیمپ سے کیا گیا ہے جبکہ باقی گرفتاریاں مقبوضہ مغربی کنارے کے دوسرے حصوں سے ہوئی ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ گرفتار ہونے والوں میں سے کچھ کو بعد میں رہا کر دیا گیا۔ خیال رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک مقبوضہ مغربی کنارے میں 3,540 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ گزشتہ رات مقبوضہ علاقوں میں چھاپے مارے گئے جہاں دو فلسطینی شہید کئے گئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔