پشاور سے چوری ہونیوالی ٹک ٹاک سٹار بلی مل گئی

پشاور سے چوری ہونیوالی ٹک ٹاک سٹار بلی مل گئی
پشاور: (پبلک نیوز) پشاور کے علاقے پھندو سے چوری ہونے والی ٹک ٹاک سٹار بلی برآمد ہوگئی، ٹک ٹاک سٹار چوری کے بعد فروخت ہوگئی تھی۔تفصیلات کے مطابق پشاور کے علاقے پھندو میں ایک عجیب و دلچسپ واقعہ پیش آیا جہاں ٹک ٹاک سٹار بلی گمشدہ ہوگئی تھی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ رشین بلی کو فقیر آباد سے برآمد کیا گیا ہے۔ چوری کے بعد فقیر آباد کے رہائشی نے پندرہ ہزار روپے میں بلی خرید لی تھی۔یاد رہے دس روز قبل پھندو پولیس نے بلی کے گمشدہ ہونے کی رپورٹ درج کی تھی۔ مالک کا کہنا تھا کہ بلی کی قیمت لاکھوں روپے ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔