پالتو بلی نے پنجے مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا

پالتو بلی نے پنجے مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا
کیپشن: پالتو بلی نے پنجے مار کر اپنے مالک کو ہلاک کر دیا

ویب ڈیسک: روس میں اپنی نوعیت کا ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں پالتو بلی کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد مالک زیادہ خون بہنے کی وجہ سے زندگی کی بازی ہار گیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ 22 نومبر کو روس کے قصبے لینن گراڈ میں پیش آیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 55 سالہ روسی شہری (Dmitry Ukhin) کی بلی 2 دن سے غائب تھی، تاہم کافی تلاش کے بعد بلی سڑک سے ملی تو وہ اسے واپس گھر لے آیا۔

اسی شام بلی اچانک پرتشدد ہوگئی اور اپنے مالک کی ٹانگ پر پنجے مار دیے جس کی وجہ سے کافی خراشیں آنے سے اس کی حالت خراب ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق 55 سالہ Dmitry Ukhin پہلے سے صحت کے مسائل سے دوچار تھا، وہ شوگر اور بلڈپریشر کے مرض میں مبتلا تھا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ جب بلی کا مالک خراشوں کے باعث نکلنے والا خون روکنے میں ناکام رہا تو اس نے اپنے ہمسائے سے مدد طلب کی۔

Watch Live Public News