وزیراعظم کیخلاف سخت الفاظ کا استعمال، عامر لیاقت نے معافی مانگ لی

وزیراعظم کیخلاف سخت الفاظ کا استعمال، عامر لیاقت نے معافی مانگ لی
کراچی: (ویب ڈیسک) حکمران جماعت تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے وزیراعظم عمران خان کیخلاف سخت الفاظ کا استعمال کرنے پر ان سے معافی مانگ لی ہے۔ خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کی گذشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ مدینہ مسجد کی مسماری کے ایشو پر وزیراعظم عمران خان کو آڑے ہاتھوں لے رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں عامر لیاقت حسین نے کہا تھا کہ جو مسجدیں گراتی ہے، وہ میری حکومت نہیں ہے۔ مدینہ مسجد کیلئے اپنی گردن بھی کٹواسکتا ہوں، میں استعفیٰ دینے کو تیار ہوں۔ عامر لیاقت حسین کا کہنا تھا کہ ‘ریاست مدینہ’ میں ہم مدینہ مسجد کی بات کر رہے ہیں۔ وہاں موجود ایک شخص نے ان سے سوال پوچھا کہ حکومت تو آپ کی ہے، آپ اس فیصلے کے بارے میں کیا رائے رکھتے ہیں۔ بغیر تردد کے اس کا جواب دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جو مسجدیں گراتی ہے، وہ میری حکومت نہیں ہے۔ https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1477802229813891074?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477802229813891074%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD985D8AFDB8CD986DB81-D985D8B3D8ACD8AF-D988D8B2DB8CD8B1D8A7D8B9D8B8D985-D8B3DB92-D985D8AAD8B9D984D982-D8B3D8AED8AA-D8A7D984D981D8A7D8B8-D9BED8B1-D8B9D8A7D985D8B1D984DB8CD8A7D982D8AA-DAA9D8A7-D988D8B6D8A7D8ADD8AADB8C-D9BEDB8CD8BAD8A7D985.809407%2F ان کا کہنا تھا کہ میں نے لال مسجد ایشو پر استعفیٰ دیدیا تھا،یہ مدینہ مسجد کا معاملہ ہے۔ میں اپنی گردن کٹوانے کو تیار ہوں۔ اسمبلی کی رکنیت میرے لئے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اسی شخص نے پوچھا تو کیا خان صاحب کو شرم نہیں آئی؟ اس پر عامر لیاقت نے کہا کہ ان کو شرم آتی تو وہ آتے، یہ سنتے ہی ان کیساتھ بیٹھے افراد قہقہے لگانا شروع کر دیتے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کیخلاف ان سخت الفاظ پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے عامر لیاقت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ وہ اپنے ہی لیڈر کو بے شرم کہہ رہے ہیں۔ جو مرضی کرلیں، وزارت انہیں پھر بھی نہیں ملنی۔ اب عامر لیاقت نے گذشتہ روز دیئے گئے اپنے بیان پر ندامت کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان سے معافی مانگ لی ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم جناب عمران خان جو میرے پارٹی چیئرمین لیڈر اور رہبر کے ساتھ ساتھ میرے دوست بھی ہیں، انہیں یقیناً میرے الفاظ سے ٹھیس پہنچی ہے۔ میں ان سے دل کی گہرائیوں سے معافی مانگتا ہوں اور پی ٹی آئی کے تمام ساتھیوں سے بھی ان کے کارکن بھائی کی حیثیت سے معافی کا طلب گار ہوں۔ https://twitter.com/AamirLiaquat/status/1477979217400942596?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1477979217400942596%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.siasat.pk%2Fforums%2Fthreads%2FD985D8AFDB8CD986DB81-D985D8B3D8ACD8AF-D988D8B2DB8CD8B1D8A7D8B9D8B8D985-D8B3DB92-D985D8AAD8B9D984D982-D8B3D8AED8AA-D8A7D984D981D8A7D8B8-D9BED8B1-D8B9D8A7D985D8B1D984DB8CD8A7D982D8AA-DAA9D8A7-D988D8B6D8A7D8ADD8AADB8C-D9BEDB8CD8BAD8A7D985.809407%2F عامر لیاقت نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ خان صاحب کو شرم نہیں آتی؟ شرم آتی ہے تو آتا ہے، یہ پورا جملہ آپ پڑھ لیں، وہ اقوام متحدہ آتا ہے، اسلام کی بات کرتا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ میں خود خان صاحب کے پاس جاؤں گا اور معافی مانگوں گا۔ خان صاحب میرے لیڈر، میری کپتان، میرے رہبر ہیں۔ عامر لیاقت نے مزید کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں کہ جو حکومتیں مسجد گراتی ہیں وہ ہماری نہیں ہوتیں۔

Watch Live Public News