غیر ملکی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید؟ تفصیلات آگئیں

غیر ملکی جیلوں میں کتنے پاکستانی قید؟ تفصیلات آگئیں
اسلام آباد ( پبلک نیوز) بیرون ممالک میں کل 9 ہزار 991 پاکستانی قید ہیں۔ وزارت خارجہ نے تحریری جواب ایوان بالاء میں جمع کروادیا۔ تحریری جواب کے مطابق سعودی عرب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 5 سو55 پاکستانی قید ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں ایک ہزار 998 پاکستانی قید ہیں؟ یونان میں 884 پاکستانی قید ہیں۔ بھارت میں قید پاکستانیوں کی تعداد 345 ہے۔ انڈونیشیا 8، آئرلینڈ2، ایران میں 100 پاکستانی قیدمیں ہیں۔ عراق میں 109، اٹلی میں 291، جاپان میں 9 پاکستانی قیدی ہیں۔ کازکستان میں 1، کینیا میں 6، کویت میں 65، لیبیا میں 30 پاکستانی قید۔ ملائشیا میں 242، نیپال میں 21 اومان میں 309 پاکستانی قید ہیں۔ قطر میں 189، سپین میں 163، ترکی میں 263 پاکستانی قید ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔