’ بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین ٹیلنٹ بروئے کار لایا جائے گا ‘

’ بڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بہترین ٹیلنٹ بروئے کار لایا جائے گا ‘
اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹیلنٹ بروئے کار لایا جائے گا، چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا ہے کہ ہنر مند پاکستانی ملک کا فخر ہیں جنہوں نے عالمی سطح پر مختلف شعبوں میں اپنا مقام بنایا ہے ۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ میری ہدایت پر وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال چیمپیئنز آف ریفارمز نیٹ ورک کا آغاز کر رہے ہیں، نیٹ ورک ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ذریعے چوٹی کے ماہرین کی خدمات ایک ہی جگہ دستیاب ہوں گی ۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار بڑے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بہترین ٹیلنٹ بروئے کار لایا جائے گا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔