صالح العروری ڈرون نہیں بلکہ اسرائیلی لڑاکا طیارے سے شہید ہوئے، رپورٹ

صالح العروری ڈرون نہیں بلکہ اسرائیلی لڑاکا طیارے سے شہید ہوئے، رپورٹ
لاہور: اسرائیلی میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حماس رہنما صالح العروری ڈرون نہیں بلکہ اسرائیلی لڑاکا طیارے سے شہید ہوئے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حماس کے نائب سربراہ صالح العروری لبنان میں اسرائیلی جنگی طیارے کے حملے میں مارے گئے۔ قبل ازیں لبنانی میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ العروری جنوبی بیروت کے پڑوس میں حماس کے دفتر پر اسرائیلی ڈرون حملے میں شہید ہوئے۔ لیکن Yedioth Ahronoth اخبار نے اسرائیلی سیکیورٹی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ العروری اسرائیلی لڑاکا طیارے سے داغے گئے چھ گائیڈڈ میزائلوں سے شہید ہوئے ہیں ۔ اخبار نے ایک نامعلوم لبنانی سیکیورٹی اہلکار کے حوالے سے بھی بتایا کہ چھ گائیڈڈ میزائل فائر کیے گئے، جن میں سے دو اس عمارت کو لگے جہاں العروری رہائش پذیر تھے۔ اخبار کے مطابق ہر میزائل کا وزن 100 کلو گرام تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔