لاہور: نجی کالج کے طلبہ کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل

لاہور: نجی کالج کے طلبہ کی ہوائی فائرنگ، ویڈیو وائرل
لاہور(پبلک نیوز) نجی کالج کی فئیرویل پارٹی پرطالبعلموں نے قانونی کی دھجیاں اڑا دیں۔ تفصیلات کے مطابق موٹرسائیکلوں پر گروپ کی شکل میں نکلنے والے نوجوان ہلڑبازی کے دوران ہوائی فائرنگ کرتے رہے۔ موٹرسائیکلوں پر سوارنوجوانوں نے کالج یونیفارم میں قانون کی دھجیاں اڑائیں۔ کالج بوائزشہرکی اہم شاہراہوں پررک کرہوائی فائرنگ کرتےرہے۔ طلبہ موبائل فوٹیجزسوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ کینال روڈ پر کالج بوائزہوائی فائرنگ کے ساتھ ساتھ ون ویلنگ بھی کرتے رہے۔ پبلک نیوز نے کالج بوائزکی لاقانیونیت کی موبائل فوٹیج حاصل کرلی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔