ڈی چوک میں اکیلی تھی مجھ پر سیدھی فائرنگ کی گئی،بشریٰ بی بی

ڈی چوک میں اکیلی تھی مجھ پر سیدھی فائرنگ کی گئی،بشریٰ بی بی
کیپشن: ڈی چوک میں اکیلی تھی مجھ پر سیدھی فائرنگ کی گئی،بشریٰ بی بی

ویب ڈیسک:سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ میں بھاگنے والی نہیں اور خان کے چاہنے والوں کو بالکل اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتی،زبردستی روڈ خالی کروانے والےاس بات کے گواہ ہیں کہ میں وہاں اکیلی تھی،جب میں وہاں سے نہیں جارہی تھی تو سیدھی میرے گاڑی پر فائرنگ کی گئی،میں نے سب سے کہا تھا کہ مجھے اکیلے مت چھوڑنا لیکن مجھے وہاں اکیلا چھوڑا گیا۔دوسری جانب بشریٰ بی بی نے احتجاج میں ہلاک پی ٹی اٗٓئی کارکن کی بیوہ کو ایک کروڑ کا چیک دیا۔

تفصیلات کے مطابق چارسدہ میں بشریٰ بی بی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میں اتنے دنوں سے شہادتوں کی وجہ سے تکلیف میں تھی،میں بھاگنے والی عورت نہیں اور خان کے چاہنے والوں کو بالکل اکیلا چھوڑ کر نہیں جا سکتی،ڈی چوک میں رات 12:30 تک بلکل اکیلے گاڑی میں تھی،میں وہاں سے نہیں ہٹیں کیونکہ خان نے ہٹنے کے لیے نہیں کہا تھا۔

بشریٰ بی بی نے کہاکہ میں نے سب سے کہا تھا کہ مجھے اکیلے مت چھوڑنا لیکن مجھے وہاں اکیلا چھوڑا گیا،جو لوگ ڈی چوک میں زبردستی روڈ خالی کروا رہے تھے، وہ اس بات کے گواہ ہیں کہ میں وہاں اکیلی تھی،جب میں وہاں سے نہیں جارہی تھی تو سیدھی میرے گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔پٹھان ہمیشہ غیرت مند رہے ہیں اور انہوں نے ہمیشہ ثبوت دیا ہے۔میں خان کے کہنے پر شہداء سے ملنے آئی ہوں۔

احتجاج میں جاں بحق کارکن کے گھر بشریٰ بی بی کی آمد، ایک کروڑ روپے پیش

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اسلام آباد احتجاج میں جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کے کارکن تاج الدین کے گھر کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تاج الدین کی بیوہ اور والدہ سے تعزیت کی۔

بشریٰ بی بی نے تاج الدین کی بیوہ کو ایک کروڑ روپے کا چیک پیش کیا اور کہا کہ ”ہم مشکل گھڑی میں سوگواران کے ساتھ کھڑے ہیں۔“

انہوں نے کہا کہ یہ اقدام تاج الدین کے خاندان کی مالی مدد کے لیے کیا گیا ہے تاکہ اس کے غم کی اس گھڑی میں ان کی مدد کی جا سکے۔

Watch Live Public News