ضمنی انتخابات:عمران خان کے عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری

ضمنی انتخابات:عمران خان کے عوامی اجتماعات کا شیڈول جاری
اسلام آباد: عوامی رابطے کے حوالے سے چیئرمین تحریک انصاف کا پروگرام تیار کرلیا گیا۔ ذرائع کے مطابق 7 سے 15 جولائی کے درمیان چیئرمین عمران خان 16 مقامات پر بڑے عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گے ، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے عوامی اجتماعات کا شیڈیول جاری کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 7 جولائی کو چئیرمین تحریک انصاف لاہور پی پی 158 اور شیخوپورہ پی پی 140 میں جلسوں سے مخاطب ہونگے،8 جولائی کو عمران خان خوشاب پی پی 83 اور راولپنڈی پی پی 7 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہونگے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ 9 جولائی کو 18 ہزاری جھنگ پی پی 125 اور ساہیوال پی پی 202 میں عمران خان جلسوں سے خطاب کریں گے،11 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لودھراں پی پی 224،پی پی 228، مظفرگڑھ پی پی 272،پی پی 273، بہاولنگر پی پی 237 میں عوام سے مخاطب ہونگے۔ اسی طرح 12 جولائی کو عمران خان بھکر پی پی 90، لیہ پی پی 282 میں جلسوں سے مخاطب ہوں گے، 13 جولائی کو عمران خان جھنگ پی پی 127، فیصل آباد پی پی 97، میں عوام سے مخاطب ہوں گے۔ 14 جولائی کو عمران خان ملتان پی پی 217 اور ڈیرہ غازی خان پی پی 288 میں عوامی اجتماعات سے مخاطب ہوں گے ، 15 جولائی کو چیئرمین تحریک انصاف لاہور میں پی پی 167،168اور 170 میں عوامی جلسوں سے مخاطب ہوں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔