ایشز سیریز میں جونی بیئر اسٹو کا متنازعہ آوٹ ، برطانوی ، آسٹریلوی وزیر اعظم بھی آمنے سامنے آگئے

ایشز سیریز میں جونی بیئر اسٹو کا متنازعہ آوٹ ، برطانوی ، آسٹریلوی وزیر اعظم بھی آمنے سامنے آگئے
لاہور: ایشزسیریز میں جونی بیئراسٹو کے متنازعہ آؤٹ پر کھلاڑیوں کےبعد دونوں ملکوں کےوزیراعظم بھی آمنے سامنے آگئے ہیں۔ ایشز سیریز میں جونی بییئراسٹوکےمتنازعہ آؤٹ کامعاملہ برطانوی ایوانوں میں بھی پہنچ گیا، برطانوی وزیراعظم رشی سوناک بھی بیئراسٹوکےآؤٹ دینے پر ناخوش ہیں ۔ اس حوالے سے برطانوی وزیر اعظم رشی سناک کا کہنا ہے کہ کپتان بین اسٹوکس سےمتفق ہوں کہ بیئراسٹوکا آؤٹ کرکٹ کے اسپرٹ کے خلاف تھا۔ترجمان برطانوی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ وزیراعظم رشی سناک بین اسٹوک کےبطور کپتان ایسا نہ کرنے والے بیان سے بھی متفق ہیں۔ برطانوی وزیراعظم کےبیان کےبعد آسٹریلوی وزیراعظم انتھونی ایل بانیزنےبھی ٹویٹ کردیا۔ وزیراعظم انتھونی ایل بانیز نے لکھا کہ ایشیزسیریز کےابتدائی دونوں میچز جیتنے پرآسٹریلوی مینزاور ویمنز کرکٹ ٹیم پر فخرہے، پورا آسٹریلیا کپتان پٹ کمنز، ایلیساہیلی اور ٹیم کےپیچھے کھڑاہے۔ خیال رہے کہ ایشز سیریز کےدوسرے میچ میں آسٹریلوی وکٹ کیپر ایلکس کیری نے جونی بیئراسٹوکو متنازعہ طریقے سے رن آؤٹ کیا تھا، جو نی بیئراسٹوکا رن آؤٹ کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا رن آؤٹ قراردیاجارہاہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔