گاڑی چوروں کیخلاف شکنجہ سخت،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب

گاڑی چوروں کیخلاف شکنجہ سخت،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب
لاہور: نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم کاباقاعدہ آغازکردیا۔ گاڑی چوروں کے خلاف شکنجہ سخت،پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم نصب کردیا گیا۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی گاڑیوں میں ٹریکنگ سسٹم کاباقاعدہ آغاز کردیا۔ محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی ای چالان ایپ کا بھی افتتاح کیا۔ ٹریکنگ سسٹم سے چوری شدہ اور جعلی نمبر پلیٹ والی گاڑیوں کی شناخت ممکن ہوسکے گی۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے ہائی وے پٹرولنگ پولیس اورپنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے اہلکاروں سے ملاقات کی۔ محسن نقوی نے ٹریکنگ سسٹم اورای چالان ایپ متعارف کرانے پر آئی جی پنجاب اوران کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ انسپکٹر جنرل پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے ٹریکنگ سسٹم اور ایپ میں موجود فیچرزکے بارے میں بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کو مستعدی سے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ محسن نقوی نے روڈ سیفٹی کیلئے جامع پلان طلب کرتے ہوئے ہیلمٹ کی پابندی نہ کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا حکم دیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پنجاب بھر میں بغیر لائسنس گاڑیاں اورموٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے اور روڈ سیفٹی کے حوالے سے ہر ممکنہ اقدام اٹھایا جائے۔ڈی جی ریسکیو1122ڈاکٹر رضوان نصیر نے روڈ سیفٹی کے حوالے سے بریفنگ دی۔ صوبائی وزیر اطلاعات و لوکل گورنمنٹ عامر میر، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس،ایڈیشنل چیف سیکرٹری، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، سیکرٹریز قانون، اطلاعات، ٹرانسپورٹ، ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس، ڈی آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس، ڈی جی ریسکیو 1122، سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز، ڈی آئی جی ٹریفک، چیف ٹریفک آفیسر لاہور، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔