اسلام آباد( پبلک نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے ہماری کامیاب پالیسی کے نتائج مختلف شعبوں میں نظر آ رہے ہیں، پاکستان بدل رہا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ 2017 میں سی ڈی اے دیوالیہ کے قریب تھا،2017 میں سی ڈی اے کا خسارا 5.8 ارب تھا، رواں مالی برس سی ڈٰی اے 73 ارب روپے سر پلس پر ہے۔
وزیر اعظم نے مزید کہا 26 ارب روپے سی ڈی اے کے اکاونٹ میں موجود ہیں،ویل ڈن ٹیم سی ڈی اے، ملک میں معاشی استحکام حاصل ہو چکا، اسلام آباد کو جدید ترین بنیادوں پر ماڈل سٹی بنانے کا وقت آ چکا،اصلاحات اور تنظیم نو کو ترجیح دی جائے گی۔