پھلوں کا بادشاہ آم بھی ملاوٹ مافیا سے بچ نہ سکا

پھلوں کا بادشاہ آم بھی ملاوٹ مافیا سے بچ نہ سکا

لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب فوڈاتھارٹی ممنوعہ کیمیکل سے پھل پکانے والوں کے خلاف متحرک۔ صوبہ بھر کی 68 منڈیوں کے527 سٹالزکی چیکنگ، 328 کو نوٹسزجاری، 1345کلو آم تلف۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کے مطابق لاہور میں 155، راولپنڈی 134 جبکہ جنوبی پنجاب میں 128 کولڈ سٹورز، سٹالز کی چیکنگ کی گئی۔ مختلف منڈیوں میں تلف کیے گئے پھلوں کو جلد پکانے کیلئے ممنوعہ کیلشیئم کاربائیڈ کا استعمال کیا گیا۔ موسم گرما میں آم کی زیادہ مانگ کے باعث جلد پکانے کیلئے ممنوعہ کیمیکل کا استعمال کیا جاتا ہے۔

ڈی جی فوڈاتھارٹی کا کہنا تھا کہ یلشیئم کاربائیڈ میں موجود آرسینک اور فاسفورس کے ذرات کینسر سمیت متعددبیماریوں کا باعث بنتے ہیں۔ عوام سے گزارش ہے کہ کیلشیئم کاربائیڈ سے پکے پھل خریدنے سے گریز کریں۔ پنجاب فوڈاتھارٹی صوبہ بھر میں معیاری خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔ صوبہ بھر میں خوراک کے ہر پہلو پر نظر رکھنے کیلئے تما م وسائل بروئے کا ر لائے جارہے ہیں۔

رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت میں خوراک کے معیار کو صحت بخش بنانے کیلئے آگاہی مہم پر بھی کام جاری ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔