کراچی: تاجروں کا رات 8 بجے تک کاروبارکھولنے کا اعلان

کراچی: تاجروں کا رات 8 بجے تک کاروبارکھولنے کا اعلان

کراچی ( پبلک نیوز) شہر قائد کے تاجروں نے بڑا فیصلہ کر لیا ہے۔ ہفتے سے دکانیں رات آٹھ بجے تک کھولیں گے۔

تاجر ایکشن کمیٹی کراچی نے فیصلہ کیا ہے کہ ہفتہ 5 جون 2021 تمام مارکیٹیں احتجاجاً رات 8 بجے تک کھولیں گے۔ انتظامیہ اور پولیں نے تاجروں کے ساتھ زیادتی کی یا مارکیٹ سیل کی تو تاجر سڑکوں پر احتجاج کریں گے۔ حکومت نے گرفتاریوں کرنی ہے تو جیل بھی جانے کو تیار ہیں۔ آئندہ ہفتے مارکیٹیں ایک دن بند رکھنے کے حوالے سے بھی فیصلہ کیا جا ئے گا۔

کراچی کے تاجروں کی تمام تنظیمیں ایک پلیٹ فارم پر آ گئیں۔ تمام تاجروں نے نئی تشکیل شدہ تنظیم کی وفاداری کا حلف اٹھا لیا۔ کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کے عہدیداروں کا اعلان کر دیا گیا۔ رضوان عرفان کنوینیر ،جمیل پراچہ دپٹی کنوینیر،عتیق میر دپٹی کنوینیر ،شرجیل گوپلانی ڈپٹی کنوینیر،حکیم شاہ ڈپٹی کنوینیر، وقاص عظیم ڈپٹی کنوینیر، رانا رئیس ڈپٹی کنوینیر مقرر کر دیئے گئے۔

تاجر ایکشن کمیٹی میں مارکیٹوں، مالز، شادی ہال، ہوٹل، بینکوئٹ تنظیموں کے نمائندے مشترکہ پلیٹ پر ہیں۔ تاجروں کی ہنگامی میٹنگ میں 72 گھنٹے گزر جانے کے بعد بھی حکومت سندھ کی جانب سے غیر سنجیدہ رویہ کے خلاف فیصلہ کر لیا گیا۔ سندھ حکومت نے کراچی تاجر ایکشن کمیٹی سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور نہ ہی کوئی مطالبہ تسلیم کیا گیا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔