فیٹف کی پاکستانی اقدامات، عملدرآمد پر رپورٹ جاری

فیٹف کی پاکستانی اقدامات، عملدرآمد پر رپورٹ جاری

اسلام آباد ( پبلک نیوز) فیٹف نے پاکستانی اقدامات اور عملدرآمد سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے۔ ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستانی عملدرآمد رپورٹ میں واضح پیش رفت تسلیم کر لی ہے۔

اعلامیہ کے مطابق فیٹف ایشیاء پیسفک گروپ میوچوئل ایوالویشن رپورٹ جاری کی ہے۔ پاکستان نے اے پی جی کی 40 میں سے 31 سفارشات پر عمل کیا ہے۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ سفارشات پر عملدرآمد پاکستان کی فیٹف معاملات پر سنجیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔ پاکستان انسداد منی لانڈرنگ اور انسداد دہشت گرد فنانسنگ روکنے کیلئے عالمی معیار پر پورا اترا ہے۔ پاکستان نے 21 سفارشات پر نہایت قلیل وقت بے مثال اور غیر معمولی انداز میں عملدرآمد کیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق 2019ء میں اسی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے 10 نکات پر عملدرآمد کیا تھا۔ پاکستان نے سفارشات پر عملدرآمد کیلئے 14 وفاقی اور تین صوبائی قوانین میں ترامیم کیں۔ ان قوانین سے نہ صرف نظام مضبوط ہوا بلکہ استحکام بھی سامنے آیا۔ پاکستان نے تکنیکی عملدرآمد رپورٹ اکتوبر 2020ء میں فیٹف کو جمع کرائی تھی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ایشیاء پیسفک گروپ نے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان نے اے پی جی گروپ میں دوبارہ درجہ بندی کیلئے رپورٹ جمع کرائی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔