گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری

گاڑیوں کے شوقین افراد کے لئے خوشخبری

ویب ڈیسک: ایجنٹ مافیا کی سرکوبی کے لیے اور شہریوں کو مزید سہولیات کی فراہمی کے لیے نیو رجسٹریشن کے لیے اور ٹرانسفر کے لیے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کے نے نئی ایس او پیز جاری کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے نئی گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے جاری ایس او پیز  میں کہا کہ اگر گاڑی کا مالک گاڑی کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے لیے خود تشریف لا نہیں سکتا تو جس شخص کے ذریعے بھی ڈاکومنٹیش کروائی جائے اس شخص کو اتھارٹی لیٹر یا بائیو میٹرک تصدیق ( معتقلہ شخص کا نام اور شناختی کارڈ نمبر کا اندراج کروا کر بائیو میٹرک) جاری کرے۔

ایس او پیز میں کہا گیا کہ آگر گاڑی مالکان رجسٹریشن کارڈز کی وصولی کے لئے خود ایکسائز آفس تشریف نہیں لائے تو رجسٹریشن کارڈ وصولی کرنے والے کے لیے بھی بائیو میٹرک تصدیق لازمی قرار دے دی گئی۔

اسلام آباد ایکسائز آفس نے Door Step پالیسی کے تحت گھر یا آفس میں بھی گاڑی کی نیو رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی سہولت بھی مہیاء کر رکھی ہے جس سے شہری استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران اسلام آباد کی مختلف مارکیٹوں ٫پارکوں اور اہم شاہراہوں پر ایکسائز موبائل وین سروس بھی فراہم کی جا رہی ہے، گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے Online آپلائی بھی کیا جا سکتا ہے۔

شہریوں سے اپیل ہے ایکسائز آفس گاڑیوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کے وقت سرکاری فیس کی وصولی کے بعد چالان ٹکٹ جاری کرتی ہے، جس پر سرکاری فیس کی تمام تر تفصیلات کا اندراج ہوتا ہے

ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم نے کہا کہ شہری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ کے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات اور Doorstep کی سہولت حاصل کرنے کے لیے ہیلپ لائن نمبر 051-111-383-383 پر ورکنگ ڈے میں صبح 8 بجے سے شام 4بجے تک معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔

Watch Live Public News