ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم

ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم
کیپشن: ملکی معیشت کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات، انسداد بجلی چوری مہم

ویب ڈیسک: ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور عسکری قیادت کے اقدامات کے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں۔

بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے اب تک 103 بلین روپے وصول اور 83 ہزار سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔

14 جولائی تا 21 جولائی کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان اور اسلام آباد میں بجلی چوروں سے 23 کروڑ سے زائد رقم وصول کی۔

پشاور، حیدرآباد، سکھر اور کوئٹہ سے 1 کروڑ 50 لاکھ وصول ہوئے۔

متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Watch Live Public News