شفقت محمود پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی

شفقت محمود پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت سے مستعفی
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے پنجاب میں صدر شفقت محمود نے طبعیت کی ناسازی کی وجہ سے اپنا عہدہ چھوڑ دیا ہے۔ انہوں نے ذمہ داریاں دینے پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے نئے صدر کو مبارک باد دی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری پیغام میں شفقت محمود کا کہنا تھا کہ میری صحت اور سرجری کی وجہ سے یہ وقت ہے کہ میں پارٹی کی صدارت سے مستعفی ہو جائوں۔ لیکن پارٹی چیئرمین کی جانب سے جو بھی ذمہ داری مجھے سونپی گئی میں اسے قبول کرنے کیلئے تیار ہوں۔ https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1532748312612249600?s=20&t=ObQ9VKLnsKC-psHJbQDROg شفقت محمود نے کہا کہ بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب خدمات انجام دینا ایک اعزاز ا کی بات ہے اور میں اس موقع پر چیئرمین عمران خان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یہ میری سرجری اور صحت یاب ہونے کی وجہ سے تبدیلی کا وقت ہے۔ میں نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور پارٹی کی جو بھی صلاحیت تفویض کی گئی اس کی خدمت کروں گا۔ https://twitter.com/Shafqat_Mahmood/status/1531277042662055936?s=20&t=ObQ9VKLnsKC-psHJbQDROg اس سے قبل اپنی ٹویٹس میں انہوں نے لکھا تھا کہ میری خیر خواہی کے پیغامات بھیجنے والے سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شفقت محمود نے اپنی اس ٹویٹ میں بتایا تھا کہ ان کے پتے کا آپریشن ہونے جا رہا ہے۔ بعد ازاں سرجری کے بعد انہوں نے بتایا کہ میں الحمدللہ ان روبصحت ہوں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔