ایسا ملک جہاں‌پیٹرول صرف 5 روپے فی لیٹر میں‌ملتا ہے

ایسا ملک جہاں‌پیٹرول صرف 5 روپے فی لیٹر میں‌ملتا ہے
عالمی معیشتیں پیٹرول کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں لگی ہوئی ہیں لیکن اس کے باوجود دنیا بھر میں روز بروز پیٹرول مہنگا ہو رہا ہے۔ کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں سب سے مہنگا اور سب سے سستا پیٹرول کس ملک میں ملتا ہے؟ اس وقت تیل اور گیس کے وسیع ذخائر رکھنے والا ملک وینزویلاہے۔ وینزویلا اس وقت پیٹرول صرف ساڑھے 5 روپے فی لیٹر میں دستیاب ہے۔ جبکہ ایران میں ایک لیٹر پیٹرول 10 روپے مٰیں مل رہا ہے۔ جنگ سے تباہ حال ملک شام میں پیٹرول کی قیمت 63 روپے فی لیٹرہے۔ عراق میں پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 101 روپے ہے۔ قطر میں پیٹرول کی قیمت 113 روپے جبکہ سعودی عرب میں ایک لیٹر پیٹرول 122 روپے کا ہے۔ دبئی سمیت عرب امارات میں پیٹرول کی قیمت 221 روپے فی لیٹر ہے۔ افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 172 روپے، بنگلا دیش میں 196 روپے فی لیٹر اور بھارت میں ایک لیٹر پیٹرول 264 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ چین میں پیٹرول کی قیمت 285 روپے تک پہنچ چکی ہے۔ امریکا میں پیٹرول کی قیمت 248 روپے فی لیٹر ہے۔ نیوزی لینڈ میں پیٹرول 397 روپے 47 روپے فی لیٹر خریدا جاتا ہے۔ برطانیہ میں پیٹرول کی قیمت 423 روپے 59 روپے ہو چکی ہے۔ دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں دستیاب ہے جہاں پیٹرول کی قیمت 564 روپے فی لیٹر ہے۔ دنیا بھر میں اس وقت اعلیٰ کوالٹی کا پیٹرول یورو فائیو اور سکس فروخت ہو رہا ہے۔ پاکستان میں انتہائی سلفر کی مقدار والا یورو ٹو پیٹرول فروخت ہو رہا ہے۔ عالمی معیار کے مطابق پاکستان میں یورو ٹو پیٹرول کی قیمت صرف 70 سے 80 روپے فی لیٹر بنتی ہے۔ لیکن اس کو تقریبا 210 روپے فی لیٹر میں فروخت کرکے عوام پر بھاری بوجھ ڈال دیا گیا ہے. پاکستان میں فروخت ہونے والا یورو ٹو ڈیزل اور پیٹرول انتہائی غریب ممالک میں فروخت ہوتا ہے۔ یورو ٹو کوالٹی کا پیٹرول افریقی ممالک میں فروخت ہو رہا ہے جہاں اس کی قیمت انتہائی کم ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔