پنجاب کے وزرا کو مفت پیٹرول کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ

پنجاب کے وزرا کو مفت پیٹرول کی سہولت واپس لینے کا فیصلہ
صوبائی وزیر عطا تارڑ نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب کا کوئی وزیر اب سرکاری پیٹرول نہیں لے گا بلکہ تمام وزیر ذاتی پیسوں سے پیٹرول استعمال کریں گے۔ لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب آج عدالت میں پیش ہوئے۔ یہ وہ مقدمات ہیں جو پچھلے 4 سالوں میں بنائے گئے۔ دونوں لیڈروں کو سیاسی بنیادوں پر جیلوں میں بھیجا گیا۔ عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ گذشتہ حکومت نے ڈاکو، ڈاکو کہہ کر وقت اور پیسہ ضائع کیا۔ جب ہماری حکومت تھی تب مہنگائی 4 فیصد تھی اور اب مہنگائی کی شرح 14 فیصد ہو چکی ہے۔ ہم نے تمام مقدمات کا سامنا کیا اور عدالت کے روبرو پیش ہو رہے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے 4 سال کے دوران ملک کا دیوالیہ کیا۔ ایک فرح گوگی نامی خاتون کے ذریعے اربوں روپے کی کرپش کی گئی۔ عمران خان نے کہا کہ سائیکل پر دفتر جائوں گا لیکن تمام دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بزدار حکومت نے کروڑوں روپے وزیراعلیٰ ہائوس اور سیکرٹریٹ پر لگا دیئے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب میں سستا آٹا سکیم کے تحت دس کلو آٹے کا تھیلا 420 روپے کا مل رہا ہے۔ ہم سستے آٹے کی عوام کو فراہمی یقینی بنا رہے ہیں۔ اشیائے خورونوش اور مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے ہر ضلع کے سیاسی رہنما اور افسران کو اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ ٹن گندم کا ٹارگٹ ہم نے مکمل کیا۔ تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہے۔ مہنگائی پر قابو پانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ عوام کیلئے مزید سبسڈی پروگرام لائے جائیں گئے۔ عطا تارڑ نے کہا کہ یہ پیسہ عوام کا ہے اور ان پر خرچ کریں گے۔ پنجاب حکومت بجٹ میں بہت بڑا ریلیف فراہم کریگی۔ آنے والے دنوں میں بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔