نادرا اب 30 شہروں میں پاسپورٹ بھی بنائے گا

نادرا اب 30 شہروں میں پاسپورٹ بھی بنائے گا
اسلام آباد: عوام کی سہولت کیلئے نادرا اب 30 شہروں میں پاسپورٹ بھی بنائے گا۔ ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں ہوا تھا۔جن تحصیل یا سب تحصیل میں پاسپورٹ آفس نہیں وہاں نادرا آفس بنائے گا ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نادرا کے دفتر میں ہی اب پاسپورٹ کا بھی ایک کاونٹر موجود ہو گا۔ پاسپورٹ لاہور ریجن کے 12 چھوٹے شہروں میں نادرا بنائے گا۔ کراچی کے دو علاقوں میں نادرا سنٹر پر پاسپورٹ بن سکے گا۔ ملتان کے چھ سنٹر پر پاسپورٹ بنوایا جا سکے گا۔ سرگودھا کے دو اور کے پی میں چار اور اسلام آباد کے دو سنٹر شامل ہیں۔ اس حوالے سے ڈی جی پاسپورٹ نے کہا ہے کہ نادرا دفاتر میں قائم پاسپورٹ کاؤنٹر محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن کنٹرول کرےگا، نادرا فی پاسپورٹ سرکاری فیس کے علاوہ ایک ہزار روپے وصول کرے گا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 10 جون سے ہر نادرا آفس میں پاسپورٹ جاری کرنے والی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔